ایلون مسک ٹویٹر خریدنے کیلئے پرجوش

Oct 21, 2022 | 13:56 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: دنیا کے امیرترین انسان ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا  کہنا ہے کہ وہ ٹوئٹر خریدنے کے لیے بہت  زیادہ پُرجوش ہیں۔

ٹیسلا کی سہ ماہی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر ایلون مسک کا  کہنا تھا  کہ یقیناً ٹوئٹر کے لیے ہم زیادہ قیمت ادا کررہے ہیں مگر وہ اس سوشل میڈیا سائٹ کی ملکیت کے حوالے سے پرجوش ہیں۔

ایلون مسک نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی ہم ٹوئٹر کے لیے زیادہ رقم خرچ کررہے ہیں مگر اس سوشل میڈیا نیٹ ورک میں ایسے طویل المعیاد مواقع چھپے ہیں جو اس کی موجودہ قدر کے مقابلے میں قیمتی ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے پہلے 44 ارب ڈالر کی ڈیل سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تھی۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو ایسا اثاثہ قرار دیا جو کہ کافی عرصے سے ایسا ہی پڑا ہے۔جس پر انہوں نے کہا کہ’میں اور دوسرے سرمایہ کار اس وقت ٹوئٹر کی زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں۔ میرے نزدیک ٹوئٹر کا طویل مدتی پوٹینشل اس کی موجودہ قیمت سے بہت زیادہ ہے۔ چند ماہ قبل ہئی میں ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ وہ 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کو خریدنا چاہتے ہیں جس کے چند ہفتے دونوں فریقین میں معاملات خراب ہونا شروع ہوگئے۔ ایلون مسک نے جولائی میں اسپام اکاؤنٹس کی تعداد کو جواز بناکر ٹوئٹر کو خریدنے کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں