ایک نیوز نیوز: لاہور میں کل سے چلنے والی تیز اور ٹھنڈی ہواوں نے ایک بار موسم کو سرد بنا دیا ہے۔ تیز ہواؤں کیساتھ کے ساتھ ساتھ سموگ کا بھی راج برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کی بھی پیشگوئی کردی ہے۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر کے بیشتر علاقوں میں سموگ کا راج برقرار ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سنیٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد جبکہ ائیر انڈیکس کوالٹی ریٹ 103 ریکارڈ کیا گیاہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم جزوی آبر آلود رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں موسم کو مزید سرد بنائیں گی ۔ نہ صرف پنجاب بلکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔ بدلتے موسم کے باعث ماہر موسمیات نے شہریوں کو احیتاط برتنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ منہ کر ماسک اور گیلے کپڑے کا استعمال لازمی کریں تاکہ موسمی اور سموگ سے محفوظ رہ سکے ۔