4 اوباش لڑکوں کی 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی

ساتھی ملزمان نازیبا حرکات کی ویڈیو اور تصاویر بناتے رہے۔ 
کیپشن: ساتھی ملزمان نازیبا حرکات کی ویڈیو اور تصاویر بناتے رہے۔ 

ایک نیوز نیوز: بہاولنگر میں موضع ٹیکوں رام پورہ میں 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

 پولیس کے مطابق بہاولنگر میں چار ملزمان محنت کش کے گھر میں گھس گئے ایک ملزم نے بچی سے زیادتی کی۔ساتھی ملزمان نازیبا حرکات کی ویڈیو اور تصاویر بناتے رہے۔  دو بہنیں 8 سالہ متاثرہ طاہرہ اور تین سالہ  میرب گھر میں اکیلی تھیں

 پولیس کا کہنا ہے کہ والدہ ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی اوباش لڑکے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں گھس گئے اور بچی کا زیادتی کا نشانہ بنایا۔  

 متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہو گئے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔