اروناچل پردیش میں بھارت کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

Oct 21, 2022 | 11:53 AM

 ایک نیوز نیوز: اروناچل پردیش کے علاقے ایٹا نگر میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا۔ امدادی ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اپر سیانگ ضلع میں ٹوٹنگ ہیڈکوارٹر سے 25 کلومیٹر دور سنگنگ گاؤں کے قریب  ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔  ہیلی کاپٹر میں فوجی افسر اور جوان سوار تھے ۔ ڈیفنس پی آر او، گوہاٹی نے بتایا کہ جائے حادثہ کا سڑک سے کوئی  رابطہ نہیں، زخمیوں اور ہیلی کاپٹر کا حال جاننے کے لئے علاقے میں  ریسکیو ٹیم بھیج دی گئی جس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزیدخبریں