ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں آج ہونے والے فیصلے کے تناظر میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اگر یہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔برطانوی وزیراعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے،پاکستان میں 77 وزراء مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔ حکومت وینٹیلیٹر پر ہے اور PDM قومہ میں ہے۔اپنے کیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اور معاشی کفن ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 21, 2022
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ پاکستان میں 77 وزرا مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔
اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے اور پی ڈی ایم کوما میں ہے۔ اپنے کیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اور معاشی کفن ہے۔