ویڈیو: آئل ٹینکر ڈرائیور کی لاپرواہی سےرہائشی علاقے میں آگ بھٹرک اُٹھی

Oct 21, 2022 | 11:26 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: میکسیکو میں آئل ٹینکر ریلوے پل سے ٹکرا نے سے  پٹری اور رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے وسطی حصے میں ایک آئل ٹینکر ریلوے لائن کے اوپر سے گزرنے والے پل سے ٹکرا گیا جس کے باعث آگ ن لگی جس نے آبادی اور پٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 

ریلوے پل پر آگ لگنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں آبادی علاقہ میں آگ لگے اور  بڑے پیمانے پر دھواں آسمان پر پھیلا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

مقامی حکام کی جانب سے  کہا جارہا ہے کہ آتشزدگی کے باعث رہائشی علاقے سے تقریباً ایک ہزار افراد کا انخلا کروایا گیا ہے۔ آ گ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں