سابق بھارتی کپتان کی پاک بھارت سیریز نیوٹرل مقام پر کروانے کی تجویز

Oct 21, 2022 | 10:47 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سابق بھارتی کپتان روی شاستری کی جانب سے پاک بھارت باہمی سیریز  نیوٹرل مقام  پر کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روی شاستری کا کہنا کہ  نیوٹرل وینیو پر باہمی سیریز مالی طور پر کامیاب رہےگی۔  اس لیے پاک بھارت  سیریز آسٹریلیا جیسے کسی نیوٹرل وینیو  پر ہونی چاہیے۔

روی شاستری نے   آسٹریلوی اسٹیڈیم  کو پاک بھارت  سیریز کے لیے شاندار قراردیتے ہوئے کہا کہ سیریز کا نیوٹرل وینیو پر انعقاد دونوں بورڈز پر منحصر ہے۔ آسٹریلیا میں پاک بھارت  میچ کی تمام ٹکٹ سولڈ آؤٹ ہوں گی جیسے لارڈز، اوول اور ایجبسٹن میں ہوتی ہیں۔

سابق بھارتی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلہ دنیا بھر میں حریف ٹیموں کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔  جس کیلئے ٹکٹس سولڈ آؤٹ ہونا تو کوئی مسئلہ نہیں چاہے وہ کوئی بھی سٹیڈیم ہو  ۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی گنجائش ڈیڑھ لاکھ بھی ہوتی تو اس میں ایک سیٹ بھی خالی نہیں ہوتی۔  برصغیر میں اس میچ کو بگ ڈیڈی آف آل گیمز کہا جاتا ہے ۔  ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دنیا بھر میں ویور شپ کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔

مزیدخبریں