لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نےکے الیکٹرک کیخلاف شکایات کے انبار لگادیے

Oct 21, 2022 | 10:44 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: لوڈشیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں سے تنگ کراچی کے شہریوں نے کے الیکٹرک کے خلاف  شکایات کے انبار لگادیے۔

تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ پر شدید ناراضی کا اظہار کیا اور کے الیکٹرک کے خلاف شکایتوں کے انبار لگائے۔

شہریوں نے پوچھا کیا ہم سے ادارے کے اسٹاف کے یونیفارم کا بھی پیسہ وصول کیا جارہا ہے؟ 

اس پر کے الیکٹرک حکام بولے سہ ماہی یونیفارم ایڈجسٹمنٹ نیپراکے قوانین کے عین مطابق وصول کیاجاتا ہے۔

اس موقع  پر کے الیکٹرک حکام نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دلاسے بھی دیے۔

مزیدخبریں