ویڈیو: برازیلین شخص کا آنکھوں کی پُتلی پھیلانے کا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم

Oct 21, 2022 | 10:28 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز نیوز: سڈنی دی کارویلو میسکیوٹا  نامی برازیلین شخص نے اپنی آنکھوں کی پُتلی پھیلا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سڈنی دی کارویلو میسکیوٹا کی آنکھیں 18.2 ملی میٹر تک پھیل کر اپنے ساکٹ سے باہر آجاتی ہیں۔

سڈنی دی کارویلو میسکیوٹا کو ٹائیو چیکو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ رواں برس 10 جنوری کو بنایا تھا۔

ٹائیو چیکو کو 9 برس کی عمر میں پہلی بار اندازہ ہوا کہ وہ انوکھی صلاحیتوں کا مالک ہے۔ انہیں یہ اندازہ آئینے کے سامنے مختلف اور احمقانہ چہرے بناتے ہوئے ہوا اور تب سے وہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ابتداً جب انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ اپنے والدین اور دوستوں کے سامنے کیا تو انہیں لگا کہ ٹائیو چیکو کسی بیماری کا شکار ہیں تاہم جلد والدین کو ان کی منفرد صلاحیتوں کا اندازہ ہوگیا۔

اب وہ ان کے ٹیلنٹ کو خوب سراہتے ہیں۔ ٹائیو چیکو کا کہنا ہے کہ ان کی یہ صلاحیتیں قدرتی ہیں، اس کے لیے کوئی خاص تربیت حاصل نہیں کی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ اپنی آنکھوں کی پتلی کو پھیلاتے ہیں تو سب کچھ دھندلا نظر آتا ہے لیکن کچھ ہی دیر میں سب دکھائی دینا شروع ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں