ایک نیوز نیوز : مرنیوالے افراد سے باتیں کرنا اب ممکن ہوگیا۔ دنیا میں ایک نئی ٹیکنالوجی نے تہلکہ مچادیا۔
تفصیلات کےمطابق ایک نئی ٹیکنالوجی نے مرنیوالے افراد سے رابطہ کو ممکن بنا دیا ہے ۔یہ ٹیکنالوجی آپ کو اپنے پیاروں یاکسی بھی فوت ہونیوالے شخص سے بات کرنے کے قابل بناتی ہے جو اب اس دنیا میں نہیں رہے،آپ وائس اسسٹنٹ کے ذریعے اپنے سمارٹ فون سے مرحومین سے رابطہ کرسکیں گے۔
یہ ایپ کیلیفورنیا میں قائم کمپنی HereAfter AI نے بنائی ہے، کمپنی کا مقصد زندہ اور مردہ افرادکے درمیان رابطے کو ممکن بنانا ہے۔
اس ایپ کے ذریعے مردہ اور زندہ آدمی کے درمیان بات چیت کو ممکن بنایا جاسکے گا ۔اس ایپ کے ذریعے آپ کسی بھی اپنے مرحوم رشتہ دار ، دوست، مشہور شخصیت یا تاریخی شخصیت سے بات کرسکیں گے ۔