سیاست اور گٹر میں کوئی فرق نہیں:آمنہ الیاس

سیاست اور گٹر میں کوئی فرق نہیں:آمنہ الیاس
(ایک نیوز نیوز) انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ ‘کیپٹن (صفدر) کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قبر پر جاکر نعرے لگائے جا رہے ہیں ، سیاست اور گٹر میں اب کوئی فرق نہیں رہا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘یہ لوگ قائد اعظم کو یہ عزت دے رہے ہیں، مجھے یہ بتائیں کیا یہ لوگ اپنے والدین کی قبروں پر بھی جا کر ایسے ہی شور کرتے ہیں اور نعرے لگاتے ہیں اور مجمع اکٹھا کرتے ہیں صرف اپنے مفاد کیلئے ۔آمنہ الیاس نے کہا کہ مریم نواز، بلاول بھٹو یہ بنیں گے ہمارے حکمران جو جلسوں میں جاکر انڈوں اور ٹماٹروں کے ریٹ بتاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے بانی کے مزار کے تقدس کی حفاظت نہیں کرسکتی تو اور کسی کی کیا حفاظت کرے گی۔