حفیظ سنٹر میں دکانداروں کی کروڑوں کی نقدی بھی جلنے کا انکشاف

حفیظ سنٹر میں دکانداروں کی کروڑوں کی نقدی بھی جلنے کا انکشاف
لاہور(ایک نیوز نیوز) سانحہ حفیظ سنٹر میں دکانداروں کی کروڑوں کی نقدی بھی جلنے کا انکشاف۔

ذرائع کے مطابق 222 دکانوں میں 12 کروڑ نقدی جل کر راکھ بنی، 400 چھوٹی دکانوں پر ایک لاکھ روپے تک کیش موجود ہوتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں حفیظ سنٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی۔ اس سانحہ میں حفیظ سنٹر کے 6 فلور کی کل 904 دکانوں میں سے 20 دکانیں متاثر ہوئیں، 687 محفوظ قرار دے دی گئیں۔

فورتھ فلور پر 134 دکانوں میں 73 متاثر، 61 محفوظ قرار، جبکہ تھرڈ فلور پر 143 دکانوں میں سے73 دکانیں جل گئی اور 70 محفوظ رہیں۔ سیکنڈ فلور کی 126 دکانوں میں سے 57 متاثر جبکہ 69 محفوظ ہیں اور فرسٹ فلور کی 100 دکانوں میں سے 4 متاثر جبکہ 96 محفوظ قرار۔ گراؤنڈ فلور کی 186 جبکہ بیسمنٹ کی 215 دکانیں محفوظ رہیں۔