صادق آباد کے علاقے میں سیوریج کا پانی ٹھاٹھیں مارنے لگے

Oct 21, 2020 | 11:30 AM

admin
صادق آباد (ایک نیوز نیوز) صادق آباد کے علاقے جلال ٹاون میں سیوریج سسٹم ناکارہ ،مین گلی میں سیوریج کا پانی ٹھاٹھیں مارنے لگا ،عوام کا گزرنا محال مکینوں کا سانس لینا بھی دشوار ہو گیا .

صادق آباد میونسپل کارپوریشن آفس سےچند گزکے فاصلے پر واقع آبادی جلال ٹاون میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے اس کی گلی محلوں میں سیوریج کا پانی ٹھاٹھیں ماررہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مین گلی سے مختلف علاقوں کو جانے والے راہگیر گزرتے ہیں سیوریج کے پانی کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور راہگیروں گھروں سے نکلنا اور گزرنا بھی محال ہو گیا ہے اور جو علاقہ مکین ہے ان کا بدبو سے بھی برا حال ہے نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہو رہے ہیں اور چھوٹے بچے اس پانی میں گر کر زخمی بھی ہو رہے ہیں علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے متعدد باہر میونسپل کارپوریشن کے آفیسران کو درخواست بھی دی ہے مگر انہوں نے اس پر بھی کوئی توجہ نہیں دی علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی رحیم یار خان سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے.
دوسری جانب میونسپل کارپوریشن زرائع کے مطابق اسلم ٹائون ڈسپوزل پر سٹے آرڈر کے باعث سیوریج کی صورتحال خراب ھے.
مزیدخبریں