سی سی پی او لاہور تنازعات کی زد میں

سی سی پی او لاہور تنازعات کی زد میں
لاہور(ایک نیوز نیوز)سی سی پی او نے ایک نہیں دو کالز کرنے والوں کو گالیاں دی. ایک طرف رائیونڈ کی رہائشی خاتون کو کال کرنا مہنگا پڑ گیا دوسری جانب سی سی پی او نے اپنے ہی کاروباری شراکت دار کو فون پر گالیاں نکالیں.

سربراہ لاہور پولیس عمر شیخ کی نازیبا گفتگو کا واقع منظر عام پر آ گیا. رائیونڈ کی رہائشی خاتون نائلہ کو سی سی پی او لاہور کو داد رسی کے لیے کال کر نا مہنگا پڑ گیا.سی سی پی او نے داد رسی کی بجائے خاتون کو گالیاں دی ڈالی. متاثرہ خاتون نے سی سی پی او کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ لٹن روڈ میں درخواست جمع کرواں دی.. متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کے کیس کے معاملے میں سی سی پی او کو کال کی تھی. دوسری جانب سی سی لاہور نے اپنے کاروباری شراکت دار کو فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور گالیاں نکالی.