ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کے جیل سے بیان پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ”جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا“ کا بیان قیدی کی ”فرسٹریشن اور گھبراہٹ“ کا اعتراف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 24 نومبر کو انتشار کی کال کا مقصد ”ڈیل“ کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو کہتا تھا کہ ڈیل نہیں کروں گا، اب ”ڈیل کرلو، ڈیل کرلو“ کی صدائیں دے رہا ہے اور وفاق پر لشکر کشی کرنے پر بضد ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ آپ سے ڈیل صرف ”قانون“ کرے گا جس کے آپ مجرم ہیں۔