ایک نیوز: اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردیئے گئے۔
رپورٹ کےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 2 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، 15 نومبر تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 11 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےمطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 67 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ،زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 15 ارب 96 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔