اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے 
کیپشن: The International Criminal Court has issued an arrest warrant for the Israeli Prime Minister

ایک نیوز: عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے رواں سال مئی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر کے جنگی جرائم کےارتکاب کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے درخواست دی تھی۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، شہید ہونیوالے  فلسطینیوں میں 17 ہزار سے زائد بچے ہیں۔