بانی پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،وفاقی وزیر داخلہ 

بانی پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،وفاقی وزیر داخلہ 
کیپشن: No negotiations are going on with founder PTI, Federal Home Minister

ایک نیوز: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے    کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔  

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، اجازت حاصل کئے بغیر کوئی جلسہ یا جلوس نہیں نکالا جا سکتا، احتجاج کی تاریخیں وہ مقرر کی جاتی ہیں جب کوئی بین الاقوامی وفد آ رہا ہوتا ہے، بیلا روس کا اعلیٰ سطحی وفد بھی 24نومبر کو پاکستان آ رہا ہے، ان مخصوص تاریخوں میں کس کو فائدہ ہوتا ہے؟اگر آپ نے احتجاج کرنا ہے جہاں ہیں، وہیں کریں ،امن و امان یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے، احتجاج کو کوئی نہیں روکتا،اسلام آباد آ کر ہی کیوں احتجاج کرنا ہے،بانی پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بیٹھ کر بات چیت کرنے کے حق میں ہوں، خیبرپختونخوا حکومت سے سرکاری معاملات پر رابطہ رہتا ہے۔  

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت بلایا تھا ،چیف جسٹس کا جو بھی آرڈر ہو گا اس پر عملدرآمد کروائیں گے، دھمکیاں بھی دیں اور بات چیت کا بھی کہیں،یہ نہیں ہوسکتا، کنٹینرز لگا رہے ہیں،شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستانیوں کے احتجاج میں افغان کیوں شامل ہوتے ہیں، افغان شہریوں کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر ہے، پنجاب پولیس اور رینجرز مل کر فرائض سرانجام دیں گے، ایس سی او کانفرنس کے موقع پر بھی اسلام آباد میں ہیجانی کیفیت تھی،اسلام آباد میں کسی بھی صورت احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے، پنجاب پولیس،رینجرز،ایف سی مل کر فرائض سر انجام دیں گے۔