خواجہ آصف  کی گنڈاپور اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں کی تصدیق 

خواجہ آصف  کی گنڈاپور اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں کی تصدیق 
کیپشن: Confirmation of Khwaja Asif's connections between Gandapur and the establishment

ایک نیوز: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے علی امین گنڈا پور اور اسٹیبلشمنٹ کےدرمیان رابطوں کی تصدیق کردی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق   پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو  کے دوران خواجہ آصف  نے کہا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تاحال کوئی امکان نہیں ہے ،اس وقت بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا ممکن نہیں ہے ،پی ٹی آئی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج نہ کرنا پڑے ،سیاسی اور عسکری قیادت ملکی معاملات کو آگے لے کر جا رہی ہے ،پاکستان تحریک انصاف اب راہ فرار ڈھونڈ رہی ہے ۔ 

اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں مبینہ مذاکرات سے متعلق صحافی کے  سوال   پر وزیر دفاع نے  علی امین گنڈاپور اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں کی تصدیق  کردی۔  

خواجہ آصف   نے کہا گنڈاپور روز اول سے وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں ،علی امین گنڈاپور جلوسوں سے غائب ہو کر برآمد ہوتے ہیں ،علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں، احتجاج میں دو دن باقی ہیں بہت کچھ ہو سکتا ہے،جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے، وفاق پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بانی پی ٹی آئی صیہونی لابی کا بندہ ہے،بانی پی ٹی آئی کے حق میں بیرون ممالک میں لابی ہو رہی ہے،پی ٹی آئی ورکرز ملک میں تباہی اور بیرونی لابی کی فنڈنگ کرتے ہیں۔ 

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین دہشتگری کے لئے استعمال ہو رہی ہے،ہندوستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، بلوچستان کے لاپتہ افراد خودکش حملوں اور دہشتگردی میں ملوث نکلے، پاک فوج ہمیں محفوظ بنانے کے لئے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے۔