ایک نیوز:سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے پویلین میں مختلف سٹالز کا دورہ کیا ۔
این اے ایس ٹی پی کے سٹالز پر خلائی، سائبر، مصنوعی ذہانت، الیکٹرانک وارفیئر، ایرو اسپیس ڈیز ا ئننگ، سینسرز اور سمیولیٹرز کی نمائش کی جا رہی ہے، ایئر چیف کا کہنا تھا کہ قومی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تکنیکی تعاون اور جدت کی اہمیت کی ضرورت ہے۔
ایئر چیف نے ابھرتے ہوئے سٹارٹ آپس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں ایس ایم ایز میں تبدیل کرنے پر زور دیا ، ایئر چیف نے آئیڈیاز میں شریک غیر ملکی وفود سے ملاقات کی ،مقامی طور پر تیار کردہ ایرو اسپیس آلات کی خرید و فروخت کے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔