پاکستان سٹاک ایکسچینج 97ہزار کی سطح عبور کر گئی

Nov 21, 2024 | 14:46 PM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے درمیان  آغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں1720 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،مارکیٹ 97000 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔    

دوسری جانب ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی ترسیلات زرمیں24فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
  پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں ،اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر ، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر، اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔
 

مزیدخبریں