ایک نیوز: پنجاب کے پی ایس آر پی سکولوں میں پانچ ہزار نئے کلاس رومز بنانے کی منظوری ،طلبہ کی لرننگ کیپسٹی بڑھانے کے لئے نئی ماڈرن لیب قائم کی جائیں گی ۔
اجلاس میں سکولوں کی تعمیر ومرمت کے لئے ری والونگ فنڈز قائم کرنے کی تجویز پر اتفاق، طلبہ میں مطالعہ کی عادت کے فروغ کے لئے سرکاری سکولوں میں موبائل بس پراجیکٹ لانچ کرنے پر غور، سرکاری سکولوں میں یونیفارم کی پابندی کی یقینی بنائی جائے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازکا کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں کا معیار اچھے پرائیویٹ سکولوں سے بہتر کرنا ہمارا عزم ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں جاری سکول میل پروگرام پر رپورٹ پیش، آؤٹ آف سکول بچوں کے لئے فارمل لرننگ سنٹربنانے کا فیصلہ 3527 سکولوں میں ایک کروڑ 32لاکھ سے زائد ملک پیک تقسیم کیے گئے ،سکول میل پروگرام شروع ہونے کے بعد 38ہزار سے زائدنئے طلبہ کی انرولمنٹ مکمل طلبہ کو دودھ پیک سے متعلق روزانہ ڈیش بورڈ پر رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔
سکول میل پروگرام کے اجراء کے بعد بچوں کے کیلشیم ٹیسٹ بھی لیے جاتے ہیں،پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام میں شامل ، سکولوں میں انرولمنٹ میں 34فیصد اضافہ، پی ایس آر پی فیزون میں شامل،5675سکولوں میں ایک لاکھ 21ہزار سے زائد نئے طلبہ نے داخلہ لیا۔
سپیشل ماینٹرنگ یونٹ نے 60فیصد نئے داخلوں کی تصدیق کر لی،پبلک سکول ری آرگنائزیشن کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی حاضری میں 164فیصد اضافہ،ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرمیں پی ایس آر پی فیز ون کے اساتذہ کے سات ٹریننگ سیشن مکمل،اساتذہ سمارٹ کلاس ٹیکنالوجی کے ذریعے دور دیہات کے بچوں کو پڑھائیں گے۔
سولر ٹیکنالوجی سے منسلک سمارٹ بورڈکے ذریعے بچوں کو پڑھایا جائے گا،شہروں کے مضافاتی علاقوں میں آؤٹ آف سکول چلڈرن کی تعداد سب سے زیادہ ہے،آؤٹ آف سکول چلڈرن کے 95فیصد والدین بچوں کو پڑھانے چاہتے ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سکول میل پروگرام اور دیگر پراجیکٹ کی کامیابی پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور ان کی ٹیم کو مبارکباددی۔
پنجاب کے پی ایس آر پی سکولوں میں پانچ ہزار نئے کلاس رومز بنانے کی منظوری
Nov 21, 2024 | 10:15 AM