ایک نیوز: لبنان میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے،بیروت اور دیگر علاقوں میں بمباری میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید28شہری شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں گھر پر حملہ،2افراد شہید، اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں البیضاح قصبے اور نباطیہ کے گاؤں کفر شوبہ کی جانب پیش قدمی جاری،صیہونی فوج کایواین امن مشن کی عمارت پر حملہ4اہلکارزخمی ہوئے۔
دوسری جانب سربراہ نعم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرئیلی لبنان جنگ حزب اللہ کو سیز فائر کے لیےمجوزہ مسودہ موصول ہوگیا،سیز فائر کا مسودہ امریکی ایلچی نے فراہم کیا،جنگ بندی اسرائیلی ردعمل،نیتن یاہو کی سنجیدگی پر منحصر ہے۔
سربراہ نعم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ مزاکرات کے دوران لڑائی جاری رکھے گی ،اسرئیلی لبنان کی خود مختیاری کا خیال رکھے، اسرائیلی لبنان میں گھوس کر شہریوں کو شہید نہ کرے۔
لبنان میں اسرائیلی فوج کی بمباری،مزید28شہری شہید
Nov 21, 2024 | 08:35 AM