قومی ٹیم زمبابوے پہنچ گئی ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کھیلے گی 

قومی ٹیم زمبابوے پہنچ گئے ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کھیلے گی 
کیپشن: The national team has reached Zimbabwe and will play ODIs and T20Is

ایک نیوز:قومی شاہین زمبابوے پہنچ گئے ،قومی کرکٹ سکواڈ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بلاوائیو پہنچ گئے۔
 پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا۔
دوسری جانب ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئےسری لنکا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی، علا مہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پہنچنے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عہدیداران نے مہمان ٹیم کا ا ستقبا ل کیا ۔
ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کل لاہور میں منعقد ہوگی ،ٹورنامنٹ کے میچز لاہور اور ملتان میں منعقد کیے جائیں گے ،بھارتی بلائنڈ ٹیم نے حکومتی اجازت نہ ملنے پر پاکستان آنے سے معذرت کر لی، افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیم گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی۔