ویب ڈیسک :بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے انٹرویو پر چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے بھی خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاور مانیکا کےبشریٰ بی بی سے طلاق کے معاملے پر کئے گئے دعووں پر جیل سے رد عمل جاری کر دیا۔
عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ خاور مانیکا کے انٹرویوپر عمران خان انتہائی رنجیدہ اور خفا ہیں جبکہ ان کا کہناہے کہ یہ انتہائی گری ہوئی حرکت ہے ، عمران خان نے خاور مانیکا کے دعووں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے ۔
شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ عمران خان نے علی اعوان کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر بھی سخت غم اور غصے کا اظہار کیا ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خاور مانیکا نے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ بشریٰ اور میری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی، اور میں بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر ناراض تھا، ایک بار چیئرمین پی ٹی آئی گھر آیا تو نوکر کی مدد سے گھر سے نکلوا دیا۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے عمران خان سے ملاقات کرائی،جس کے بعد ان کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں،رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں۔
خاور مانیکا نے کہا کہ فرحت شہزادی نےچیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پربشریٰ کو خفیہ فون نمبر فراہم کیے، چیئرمین پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی موبائل فون پر چھپ کر باتیں ہونے لگیں، بنی گالہ میں میرا اپنا گھر تھا، بشریٰ مجھے بتائے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر چلی جاتی تھی۔