دیا مرزا کا غزہ جنگ بندی کیلئے جذباتی پیغام  

Nov 21, 2023 | 22:01 PM

ایک نیوز :اداکارہ دیا مرزا نے ایک جذباتی پیغام میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں بچوں کا قتل عام بند کرے۔
انسٹاگرام پر اپنے پیغام نے اداکارہ نے لکھا کہ انسانیت کیلئے فوری طور پر جنگ بندی کردینی چاہئے، بچوں کی موت انصاف کا قتل عام ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہمارے بچے بہت قیمتی ہیں، ان کا تعلق جس ملک اور خطے سے ہو، وہ مہربان، پیارے اور پرامن ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہمیں اپنے بچوں کے متعلق سوچنا چاہئے جو بغیر کسی جرم کے ہولناک جنگوں کا شکار ہوگئے اور وہ بے بس ہیں۔
دیا مرزا نے کہا کہ بطور ماں اور ایک انسان وہ سمجھتی ہیں کہ اس ہولناک جنگ کو رکنا چاہئے اور انسانیت کو بچانے کیلئے جنگ بندی ہونی چاہئے۔

مزیدخبریں