جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری ہو گا یا نہیں ؟فیصلہ آج ہوگا

Nov 21, 2023 | 20:21 PM

ویب ڈیسک: سپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس ختم ، تمام فریقین کو اجلاس کی کارروائی پبلک کرنے سے روک دیا ۔جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری ہو گا یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہوگا 

چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں بڑی پیش رفت، جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت کنندگان کے دلائل مکمل ہوگئے۔ شکایت کنندگان نے تمام شواہد اور متعلقہ دستاویزات کونسل کے سامنے رکھے ۔جسٹس مظاہر نقوی کے کونسل پر اعتراضات بھی سنے گئے ۔ 

جسٹس مظاہرنقوی کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی فیصلے تک کارروائی مکمل ان کیمرا رکھنے کی استدعا کی۔سپریم جوڈیشل کونسل نے خواجہ حارث کی استدعا منظور کرتے ہوئے کونسل کے تمام فریقین کو کارروائی پبلک کرنے سے روک دیا۔اجلاس آج 3بجے پھر ہوگا۔



مزیدخبریں