شمالی وزیرستان میں شہید سپاہی شاہ زیب فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک  

ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں دیسی ساختہ بم پھٹنے کے نتیجے میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا، شہید پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-21/news-1700580718-1791.mp4

 آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں دیسی ساختہ بم پھٹنے کے نتیجے میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، 26 سالہ سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ان کے آبائی قصبہ تحصیل گوجر خان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

 ترجمان کے مطابق  مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔