فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ: تاجکستان سے بھی پاکستان کو شکست

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ: تاجکستان سے بھی پاکستان کو شکست
کیپشن: فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ: تاجکستان سے بھی پاکستان کو شکست

ویب ڈیسک :ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ  میں تاجکستان نے پاکستان کو 6.1 سے شکست دیدی۔ 

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کے میچ میں تاجکستان نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا۔  پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے واحد گول کیا ۔میچ میں تاجک ٹیم چھائی رہی، پے در پے حملے کیے اور پہلے ہاف کے اختتام پر ایک کے مقابلے میں چار گول کی برتری حاصل کر لی۔

 دوسرے ہاف میں  تاجکستان نے مزید دو گول داغ دیئے ۔ پاکستان ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ کرسکی اور تاجکستان نے میچ ایک کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا۔امادونی کمولوف نے دو گول کئے، رستم سوئروف، عمر بایوف، احسن پنشنبے اور شاہروم نے ایک ایک گول کیا۔پاکستان کو گروپ جی کے پہلے میچ میں سعودی عرب سے 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اب پاکستان دوسرا میچ بھی ہار گیا ۔