ویب ڈیسک:ن لیگ کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئیعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ۔
نواز شریف نے اسلام آبادہائیکورٹ میں میڈیا سے مختصرگفتگو کی۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی دیکھا ہے جی۔
صحافی نے پھر سوال کیا کہ خاورمانیکا نے جو کہا ہے اس کے بعد راناثنا نے در فٹے منہ والی بات کی تھی کیا وہ درست ہے؟ اس پر سابق وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ جوباتیں انہوں نےکیں، میرانہیں خیال کہ اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے تھا۔
صحافی نے ایک بار پھر سوال کیا کہ کیا اب اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، عمران خان کیا گل کھلاتے رہے؟ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے تو کہا ہےجو باتیں انہوں نے کیں پھر اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے۔