سری لنکا کی آئی سی سی رکنیت بحال ، انڈر 19کی میزبانی واپس لے لی گئی

Nov 21, 2023 | 18:16 PM

ایک نیوز :آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم  کی رکنیت بحال کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ   سری لنکا دو طرفہ کرکٹ اور آئی سی سی ایونٹس میں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ جاری رکھ سکتا ہے، سری لنکا اپنے معاملات کو خود مختار اور حکومتی مداخلت کے بغیر چلائے۔ایس ایل سی کو فنڈنگ ​​آئی سی سی کے ذریعے کنٹرول کی جائے گی ،  سری لنکا اب آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی نہیں کرے گا۔

 واضح رہے کہ آئی سی سی نے سیاسی مداخلت کے سبب سری لنکن کرکٹ کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی تھی۔آئی سی سی بورڈ میٹنگ اس بات کا تعین کیا گیاتھا کہ سری لنکا کرکٹ بطور رکن اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے حوالے سے سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا تھا۔رکنیت معطلی سے چند دن قبل سری لنکا کے وزیر کھیل روشن راناسنگھے نے بھارت سے بدترین شکست کے چند روز بعد پورے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا تھا۔

 دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا سے انڈر 19 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی، اب جنوبی افریقہ جنوری میں شیڈول  اس میگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔اس بات کا اعلان آئی سی سی نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کے بعد کیا۔

ترجمان آئی سی سی کےمطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی ختم کردی ہے، اب لنکن ٹیم  انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں شرکت کرتی رہے گی تاہم فنڈز کی نگرانی آئی سی سی خود کرے گا۔آئی سی سی نے ویمنز میچ آفیشلز کی فیس مردوں کے برابر کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے، جنوری سے ویمنز مقابلوں میں ایک نیوٹرل امپائر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں آزمائشی بنیادوں پر اسٹاپ کلاک متعارف کرانے پر اتفاق کیا۔ گھڑی کا استعمال اوورز کے درمیان لگنے والے وقت کو منظم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں