ایک نیوز:مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا ملکر الیکشن لڑنے پراتفاق،نوازشریف اور فضل الرحمان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان ملاقات میں پنجاب کے علاوہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت ،ڈیڑھ سالہ اتحاد کے انداز میں آگے بڑھنے کی تجویز ،مستقبل میں مل کر چلنے پر اتفاق، سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد پر مزید مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ملک جن مسائل میں ہے، ایک جماعت تمام مسائل حل نہیں کرسکتی ۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں جے یو آئی ن لیگ کی پنجاب میں مکمل حمایت کرسکتی ہے۔انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےلیے دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی معاملات کو حتمی شکل دے گی۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف اور فضل الرحمان ملاقات میں پیپلز پارٹی خصوصاً سابق صدر آصف علی زرداری کا حالیہ بیان بھی زیر غور آیا۔ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ معاشی صورتحال بھی زیر غور آئی۔