انصاف نہ ملا تو امریکا جا کر ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کریں گے،علیمہ خان

Nov 21, 2023 | 17:45 PM

ایک نیوز : چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ڈونلڈ لو  اور باجوہ نے مل کر پی ٹی آئی  کی حکومت کو گرا یا ،ہمیں انصاف نہ ملا توہم امریکا جاکر ڈونلڈ لو کیخلاف کیس کریں گے ۔

تفصیلا ت کےمطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے  اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو جیل میں بند کر دیا گیا، سازش کے خلاف آواز کو دبایا جا رہا ہے ۔ڈونلڈ لو اس سازش کا اہم کردار ہے، سازش کا آغاز امریکہ سے ہوا ،باجوہ کو پیغام دیا گیا کہ نو کانفیڈنس کو کامیاب کروایا جائے ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ ملک اور عوام کے خلاف سازش ہوئی، 15 لاکھ جوان ملک چھوڑ کر چلے گئے، چیئرمین نے کہا کہ نیب کی ٹیم آتی ہے اور پھر واپس چلے جاتے ہیں۔انصاف نہ ہوا تو امریکا جا کر ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کریں گے۔

 علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے دوبارہ کہا ہے کہ ڈونلد لو اور باجوہ نے مل کر ان کی حکومت گرائی، یہ ملک کے خلاف سازش تھی، علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان پر سزائے موت کا کیس بنادیا گیا ہے مقصد انہیں موت کی سزا دینا ہے۔ 

مزیدخبریں