ویب ڈیسک: آل پاکستان حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومتی حج سے کم اورسستے حج پیکج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ چیئر مین فہیم اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم حج منسٹری کے پیکج کو چیلنج کرتے ہیں،حج منسٹری کے دیے گئے پیکج سے ایک لاکھ روپے کم میں پاکستان عوام کو 2024 کا حج کروائیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بنائی گئی فارمولیشن کمیٹی کی سیکروٹنی آر ایم ایس 2017 2018 کو نظر انداز کیا گیا،لسٹ کو دیکھتے ہوئے ہمیں یقین ہو گیا تھا کہ ہمیں کوٹہ مل جائےگا ۔ہم نے پہلے بھی حج منسٹری اور حج پالیسی کو چیلنج کیا تھا۔
ان کا مزید کہناتھا کہ آج تک ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کی بات فیلڈ نہیں دی جارہی،ہماری جہدوجہد کے بعد ہماری رجسٹریشن ہوئی،چیف جسٹس وزیر مذہبی امور سے گزارش ہے انرولڈ ایچ جی اوز کوٹہ ہولڈرز 2005 اور نان کوٹہ ہولڈرز 2012 کے درمیان امتیازی سلوک ختم کیا جائے،سعودی وزارت حج کے مطابق صرف اور صرف 46 کمپنیوں حج 2024 کروانے کی اجازت ہو گئی،باقی تمام کمپنیاں 46 کمپنیوں میں زم ہونے جارہی ہیں۔