الیکشن شیڈول آنے پر سپریم کورٹ جائیں گے انصاف ملے گا، پرویز الہی

Nov 21, 2023 | 16:13 PM

ویب ڈیسک : الیکشن شیڈول آئےگا تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے پرویز الہی کہتے ہیں  اللہ کے بعد سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی،

پرویز الہی نے اپنے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ  آسٹریلیا جیسے کھیلا کرکٹ فیئر اینڈ فری نظر آئی، ایسے ہی ہمارے الیکشن فیئر اینڈ فری نہ ہوا تو بہت رولا ہوگا کیونکہ ہمارا کپتان بھی تگڑا ہے۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے والے سب واپس آجائیں گے، ووٹ صرف پی ٹی آئی کا ہے

 انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا دل کمزور ہے تو ساتھ کسی وکیل کو کورنگ امیدوار کے طور پر کھڑا کرلے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہ ہوا تو الیکشن کا کوئی جواز نہیں۔ ن لیگ اور شہباز شریف کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ بیوروکریسی اور انتظامیہ کو ووٹ مانگنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔اس طرح کے کام کرنے کا مطلب ہے کہ یہ بری طرح ناکام ہو چکے،عوام انہیں مسترد کر چکی ہے۔

مزیدخبریں