ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں جبکہ شہباز شریف اور مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ملاقات بھی کی۔ نوازشریف نے فضل الرحمان کو ایک بار پھر امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔