ایک نیوز : امریکی سفارتخانے کے وفد نے وکیل کے ہمراہ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سے ملاقات کی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے کے وفد اور وکیل نے مبینہ قاتل ظاہر جعفر سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے ۔
جیل حکام کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کو درخواست پر کونسلر رسائی فراہم کی گئی۔غیر ملکی قیدیوں سے ان کے سفارتخانے کے نمائندوں کی ملاقات معمول کی سرگرمی ہے۔
امریکی سفارتخانے کے وفد نے ظاہر جعفر کی خیریت دریافت کی ۔