ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 842 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 2011 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے پر مستحکم رہی۔