190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت جاری

Nov 21, 2023 | 15:13 PM

ایک نیوز: القادر ٹرسٹ پراپرٹی 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں شروع ہوگئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کررہے ہیں۔ 

پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنیں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمی خانم بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔ 

نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی بھی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

مزیدخبریں