امجد نیازی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

Nov 21, 2023 | 14:37 PM

ایک نیوز : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے میانوالی سے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی انسداد دہشت گردی خصوصی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

 پولیس نے ملزم کا 30 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی لیکن سرگودھا کی دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے امجد خان کو 28 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم صادر کر دیا۔

 امجد نیازی کیخلاف 9 اور 10 مئی کو گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ سمیت دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں اور وہ گذشتہ سات ماہ سے روپوش تھے اور کل اچانک سرگودھا کی عدالت کے احاطہ میں پولیس کو گرفتاری دے دی تھی۔

مزیدخبریں