9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری پر فرد جرم عائد 

YASMIN RASHID AND IJAZ CH
کیپشن: YASMIN RASHID AND IJAZ CH
سورس: google

  ایک نیوز :  نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس  کی گاڑیاں جلانے کے کیس مین بڑی پیش رفت ۔۔۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری پر فردجرم عائد کردی۔ 

 رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلیے طلب کر لیا  جبکہ عدالت نے مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت  کی ایڈمن جج  عبہر گل خان  نے  سماعت کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما روبینہ جمیل پر بھی فرد جرم عائد کر دی ۔

 انسداد دہشت گردی عدالت میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے ڈاکٹر یاسمین راشد, اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ملزمان نے صحت جرم  سے انکار کیا ۔

جس پر عدالت نے پراسیکیوشن  کے گواہان کو شہادت کیلیے طلب کر لیا ۔

 یادرہے  ملزمان پر پر نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے  جبکہ 

 تھانہ سرور روڑ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 108/23 اور 109/23 درج کررکھے ہیں تاہم مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں۔