چلہ کام کرگیا، شیخ رشید کی ضمانت کنفرم

Nov 21, 2023 | 12:53 PM

ایک نیوز: تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں عدالت نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی ضمانگ کنفرم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کے معاملے میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ضمانت کنفرم کردی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کنفرم کی۔ شیخ رشید احمد اپنے وکلاء سردار شہباز اور دیگر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکے جمع ہوجانے پر ضمانت کنفرم کردی۔ عدالت نے کیس کی سماعت25 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں