شجاع آباد میں سکول وین کو حادثہ، طالب علم جاں بحق ، 10 زخمی

Nov 21, 2023 | 11:22 AM

ایک نیوز :  شجاع آباد میں اسکول وین بے قابو ہوکر چھوٹی نہر میں جا گری ، 9 سالہ طالب علم جاں بحق ، 10 دیگر طلبا زخمی ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق شجاع آباد کے علاقے راجہ رام میں سکول وین ایک چھوٹی نہر میں گر گئی ۔  مزداوین  میں مختلف سکولوں کے 25 سے 30 بچے سوار تھے۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔ زخمی بچوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ شدید زخمی بچوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہلکاروں کے مطابق 10 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایک 9 سالہ بچہ ایان زخموں کی تاب نہ لاتا ہوا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے ۔

مزیدخبریں