دہشتگردی مقدمات: عمران خان، شاہ محمودقریشی کیخلاف اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

Nov 21, 2023 | 11:12 AM

ایک نیوز: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف دہشت گردی مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

دہشت گردی مقدمات کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےکی۔ چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی عدالت پیش نہ ہوا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمات کا ریکارڈ بھی پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت نے دونوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر سماعت23 نومبر تک ملتوی کردی۔  

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو اور تھانہ کھنہ میں مقدمات درج ہیں۔ دہشت گردی کے مقدمات رواں سال مارچ میں درج کئے گئے تھے۔

مزیدخبریں