ویب ڈیسک: حال ہی میں نیویارک میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جب گھوڑے کی عدم موجودگی کی نشاندہی کے بعد پائلٹ پروازکوواپس لینڈکرنےپرمجبورہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق ماضی میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جس میں طیارے کو پرواز بھرنے کے فوراً بعد ہی واپس ایئر پورٹ پر لینڈنگ پر مجبور کیا گیا۔ ایسی کسی بھی ٹیک آف اور لینڈنگ میں ایندھن کی مد میں لاکھوں ڈالر خرچ ہوجاتے ہیں۔
غیرملکی میڈیارپورٹ کےمطابق نیویارک سے بیلجیئم جانے والے کارگو طیارے 747 نے ٹیک آف کرنے کے آدھے گھنٹے بعد کنٹرول ٹاور کو آگاہ کیا کہ انہیں لینڈنگ کی اجازت دی جائے کیونکہ ایک گھوڑا جسے بیلجیئم پہنچانا تھا، ٹیک آف سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
کارگو طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو بتایا کہ انہیں پرواز کے اعتبار سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ہمیں نیویارک واپس آنا ہوگا کیونکہ گھوڑا اپنے اسٹال سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
فلائٹ ریڈر 24 کے ڈیٹا کے مطابق طیارے نے بوسٹن کے ساحل سے جس وقت یو ٹرن لیا تب تک وہ 31,000 فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا۔ پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل 20 ٹن ایندھن کو بحر اوقیانوس پر پھینک دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ طیارہ لینڈنگ کے لیے محفوظ رہے۔
”فرارگھوڑے“کاکارنامہ کارگوطیارےکولینڈ نگ کرنےپرمجبورکردیا
Nov 21, 2023 | 07:39 AM