آکٹوپس کےساتھ خاتون کی تیراکی کی ویڈیوکےسوشل میڈیاپرچرچے

Nov 21, 2023 | 06:50 AM

ویب ڈیسک:حال ہی میں ایک واقعہ سامنےآیاجب ایک خاتون ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران ایک آکٹوپس کے انتہائی قریب پہنچ گئیں۔
تفصیلات کےمطابق جنگلی حیات اور سمندری زندگی کی ویڈیوز کس کو پسند نہیں؟ آبی حیات کی ویڈیو ریکارڈنگ ایک مشکل اور پُرخطر عمل ہے۔ ایسی متعدد مثالیں موجود ہیں جب غوطہ خوروں اپنے شوق کی تسکین کے لیے زیر سمندر آبی حیات کی دستاویز فلم بنائی اور اس دوران کئی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹے یا زخمی ہوگئے۔ 
اس طرح کی ایک فوٹیج میں خاتون کو آکٹوپس کے قریب تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو ایک بلاگر نے ویڈیواینڈفوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جس کی شناخت اس کے بائیو کے مطابق ایک سرٹیفائیڈ فری ڈائیور کے طور پر بھی کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ایک آکٹوپس کے ساتھ تیررہی ہے، آکٹوپس پرسکون اور خاتون کی موجودگی سے بے خوف ہے، جس سے ایک شاندار منظر پیدا ہوتا ہے۔
ویڈیو کو ایک کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا جس میں لکھا تھا، ”کیا آپ جانتے ہیں کہ آکٹوپس کے تین دل،9 دماغ اور نیلا خون ہوتا ہے؟“
ویڈیو کو تقریباً 3,00,000 ویوز اور15,000 سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’سب سے ناقابل یقین مخلوق! آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ آپ ان کے ساتھ اس طرح کا ایک لمحہ شیئر کریں“۔

مزیدخبریں