وجےتھالاپتی کی فلم”لیو“24نومبرسےنیٹ فلکس پردھوم مچانےکوتیار

Nov 21, 2023 | 06:33 AM

ویب ڈیسک:تامل فلموں کےسپراسٹار تھالاپتی وجے اوربالی ووڈایکشن ہیروسنجےدت کی فلم”لیو“24نومبرسےنیٹ فلکس پرریلیزکردی جائیگی۔
ذرائع کےمطابق فلم”لیو“ نے اپنے شاندار بزنس کے ساتھ تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تامل فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے اور وہ اب صرف رجنی کانت کی”جیلر“ اور’2.0‘ سے پیچھے ہے۔
ذرائع کے مطابق فلم24 نومبر کو نیٹ فلکس کے ذریعے انڈیا میں پیش کی جائے گی جبکہ28 نومبر سے پوری دنیا سے لوگ ایکشن بلاک بسٹر کو دیکھ سکیں گے۔
تھرل اور ایکشن سے بھرپور”لیو“ 19 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور اس میں سنجے دت بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
سپراسٹار تھالاپتی وجے نہ صرف بھارتی ریاستوں تامل ناڈو، کیرالا اور کرناٹکا میں بڑی فین فالوونگ رکھتے ہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی ان کے مداحوں کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے۔

مزیدخبریں