ویب ڈیسک: پاکستانی ایتھلیٹ مریم نسیم کے بوائے فرینڈ کین نے ان کے ہاتھوں پر اسلام قبول کرلیا۔
مریم نسیم نے خوشی کی خبرویڈیواینڈفوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےاکاؤنٹ پرشیئر کی جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کو کلمہ طیبہ پڑھا رہی ہیں۔
اورپوسٹ کےکیپشن میں لکھاکہ وہ کلمہ پڑھانے کی ذمہ داری اپنے والد کو دینا چاہتی تھیں لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ یہ اہم کام مریم کو خود کرنا چاہئے۔
مریم نسیم کے مطابق قبول اسلام کیلئے ایک مختصر سی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قریبی احباب اور دوست شریک ہوئے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپیل کی کہ وہ دین پر چلنے کیلئے ان کی فیملی اور کین کو اپنی دعاؤں میں خصوصی طور پر یاد رکھیں۔
خیال رہےکہ ابھی مریم نسیم کےبوائےفرینڈکاکوئی اسلامی نام نہیں رکھاگیا۔
واضح رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں پاور لفٹنگ کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔