ویب ڈیسک:آسٹریلیا کے ہاتھوں ورلڈکپ فائنل میں بھارت کوشکست سےمداح حرکت قلب بندہونےسےانتقال کرگیا۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں ناقابل شکست بھارتی کرکٹ ٹیم کوفائنل میں آسٹریلیاکےہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی جس پربھارتی فین ناراض بھی ہوئےاورکسی یہ شکست دل پرلےلی۔
اتوار کو بھارتی ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں مسلسل اپنے 10 میچز جیت کر فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کھا بیٹھی۔
فائنل میں ناقص کارکردگی پر جہاں کچھ بھارتی فینز ٹیم پر برس پڑے وہیں ایک انڈین ٹیم کے مداح نے یہ شکست دل پر لے لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر تروپتی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سافٹ ویئر انجینئرجیوتی کمار یادیوبھارت کی شکست پر بہت افسردہ ہوئے ، انہیں اتنا غم ہوا کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمار یادیو کے دوست انہیں فوراً ہسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔
واضح رہے کہ اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا اور بھارتی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی۔
فائنل میں شکست،بھارتی مداح حرکت قلب بندہونےسےچل بسا
Nov 21, 2023 | 05:38 AM