صارفین کیلئےخوشخبری،ایپل نےآئندہ سال موبائلزمیں نئی تبدیلی کااعلان کردیا

Nov 21, 2023 | 02:46 AM

ویب ڈیسک:صارفین کیلئےبڑی خوشخبری،ایپل نےآئندہ سال موبائلزمیں نئی تبدیلی کااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق موبائل فونز سے چیٹ کرنے کے لیے شارٹ میسجنگ سسٹم (SMS) سے جدید اور نئے فیچرز آراستہ آر سی ایس یعنی Reach Communication System متعارف ہونے کے بعد ایپل فونز نے کہا ہے کہ آئندہ برس سے آنے والے ان کے موبائلز فونز اس سسٹم کو سپورٹ کریں گے۔
ایپل فونز نے تصدیق کی ہے کہ وہ پیغام رسانی کے معیارRCS کو آئندہ برس آنے والے نئے موبائل فونز میں شامل کرے گا یعنی ان فونز کو پیغام رسانی کے لیے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کے نظام سے نہیں گزرنا پڑے گا۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ آئی فونز سے لے کر نان آئی او ایس ڈیوائسز تک کے متن نئے رچ کمیونیکیشن سروسزRCS پروٹوکول کو سپورٹ کریں گے۔ ایپل نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہRCS یونیورسل پروفائلSMS یا MMS کے مقابلے میں بہتر انٹرآپریبلٹی پیش کرے گا۔
تاہم اپیل نے یہ بھی وضاحت کی کہ آر سی ایس موبائل فونز میںiMessage کے ساتھ ساتھ کام کرے گا جو ایپل کے صارفین کے لیے پیغام رسانی کا بہترین اور محفوظ ترین ہے اس میں وائس میمو ٹرانسکرپشنز اور چیک ان جیسی نئی خصوصیات ہیں جوRCS پر دستیاب نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ آر سی ایس سپورٹ کے ساتھ، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے درمیان پیغامات ایس ایم ایس سے زیادہ زیادہ محفوظ ہوں گے جب کہ اعلیٰ معیار کی میڈیا فائلز شیئر کی جا سکیں گی۔
گوگل نے طویل عرصے سے ایپل پر آر سی ایس کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ آئی فونز اور نان آئی فونز کے درمیان ٹیکسٹنگ کا تجربہ اتنا پرانا ہے کہ یہ پیجر کا استعمال بھی کر سکتا ہے۔
تاہم اب گوگل نے کہا کہ ایپل کوRCS کی حمایت کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ہم RCS کو تیار کرنے اور پیغام رسانی کو مزید منصفانہ اور محفوظ بنانے کے لیے GSMA کے ساتھ اپنے جاری کام میںApple کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ رچ کمیونیکیشن سروسز (RCS) موبائلز میں اپ گریڈ شدہ بھرپور پیغام رسانی فراہم کرتی ہیں۔ یہ ان خصوصیات کی حامل ہیں جب کوئی جواب دینے والا ٹائپ کر رہا ہو تو آپ کو پتا چل جائے گا۔
اس کے علاوہ میسیج پڑھ لیا جائے تو تصدیق ہوجائے گی کہ آپ کا پیغام پڑھا یا موصول کرلیا گیا۔ آر سی ایس سے آپ بھاری فائلوں اور ہائی ریزولوشن والی تصاویر کا اشتراک بھی کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں